لاہور (لارڈ میڈیا): لاہور کے لیڈی ایچیسن اسپتال کی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) ڈاکٹر صوبیہ نے اسپتال کے پرائیویٹ بلاک کو عمومی مریضوں کے بجائے اپنی ساس کے لیے مختص کردیا ہے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق ڈاکٹر صوبیہ کی ساس گزشتہ 4 ماہ سے پرائیویٹ بلاک میں مقیم ہیں اور ان کی دیکھ بھال کیلئے اسپتال کا عملہ اور نرسیں مامور ہیں۔
ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد ڈاکٹر صوبیہ نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی ساس کے بارے میں کوئی بات نہیں کریں گی، تاہم محکمہ صحت پنجاب کو اپنا مؤقف بھیج دیا ہے۔
ترجمان محکمہ صحت پنجاب نے بتایا کہ ڈاکٹر صوبیہ نے اپنی ساس کی بیماریوں کے حوالے سے درخواست دی تھی، جس پر سیکرٹری محکمہ صحت غور کر رہے ہیں۔


