اسلام آباد (لارڈ میڈیا): صوبے وفاق کا مالیاتی خسارہ پورا کرنے پر راضی ہوگئے ہیں۔ حکومت اور پیپلزپارٹی کی بجٹ ٹیکنیکل کمیٹی کے مشترکہ اجلاس میں اسحاق ڈار، وزیرخزانہ اورنگزیب اور ایف بی آر کے حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں صوبے وفاق کا مالیاتی خسارہ پورا کرنے پر راضی ہوئے اور اس کا طریقہ کار بھی طے کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق وفاق نے صوبوں سے مجموعی طور پر 1700 ارب روپے مانگے تھے۔ پنجاب نے 500 ارب سے زیادہ وفاق کی مدد کرنے کی پیشکش کی ہے۔ سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ چاروں صوبوں نے وفاق کو درکار 1200 سے 1700 ارب روپے دینے پر اتفاق کیا ہے۔
مانڈوی والا نے کہا کہ وفاق کا مطالبہ صرف طریقہ کار پر تھا، بجٹ میں تاخیر کی وجہ گلگت بلتستان الیکشن اور صدر وزیراعظم کی عدم دستیابی تھی۔
قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس آج ہوگا جبکہ وفاقی بجٹ جمعے کو پیش کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب بجٹ 27-2026 پیش کریں گے۔


