ہومانٹرنیشنلایران کی اپاچی ہیلی کاپٹر حملے میں ملوث ہونے کی تردید

ایران کی اپاچی ہیلی کاپٹر حملے میں ملوث ہونے کی تردید

تہران (لارڈ میڈیا): ایران نے امریکی اپاچی ہیلی کاپٹر پر حملے میں ملوث ہونے کی تردید کر دی ہے۔ ایرانی نائب وزیرخارجہ نے الجزیرہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تہران کا امریکی ہیلی کاپٹر حملے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران نے جان بوجھ کر ہیلی کاپٹر کو نشانہ نہیں بنایا، آبنائے ہرمز کی کشیدہ صورتحال میں ایسے واقعات غیر ارادی طور پر پیش آ سکتے ہیں۔

امریکی عہدیداروں کا دعویٰ ہے کہ امریکی ہیلی کاپٹر سے ایرانی ڈرون ٹکرایا تھا، تاہم یہ ثابت نہیں ہوا کہ یہ جان بوجھ کر کیا گیا، اور تحقیقات جاری ہیں۔

ایرانی عسکری ذرائع نے بتایا کہ ہرمز میں 24 گھنٹوں کے دوران کوئی فضائی کارروائی نہیں کی گئی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تصدیق کی کہ ایران نے آبنائے ہرمز کے اوپر امریکی اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا، تاہم پائلٹس محفوظ رہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا کو اس حملے کا جواب دینا ہوگا۔

امریکی نیوز ویب سائٹ کے مطابق تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ایک ایرانی ڈرون نے ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنایا، تاہم یہ واضح نہیں ہوا کہ ہیلی کاپٹر ایرانی فائرنگ سے تباہ ہوا یا حادثے کا شکار ہوا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں