ہومUncategorizedوزیراعلیٰ بلوچستان کا تیزاب حملے میں جھلسے ملازم کو سراہا

وزیراعلیٰ بلوچستان کا تیزاب حملے میں جھلسے ملازم کو سراہا

کوئٹہ (لارڈ میڈیا): وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے سنڈیمن اسپتال کے ملازم عبدالرزاق ترکئی کو فون کر کے ان کی بہادری کو سراہا، جو لیڈی ڈاکٹر ماہنور کو تیزاب حملے سے بچاتے ہوئے جھلس گئے تھے۔ عبدالرزاق نے وزیراعلیٰ کو پورا واقعہ سنایا، جس پر وزیراعلیٰ نے ان کی جرات مندی کی تعریف کی اور کہا کہ حکومت بلوچستان علاج کے تمام اخراجات برداشت کرے گی۔

پولیس کے مطابق، ہفتے کی دوپہر کوئٹہ کے سنڈیمن اسپتال میں ایک شخص نے ٹرینی سرجن ماہ نور ناصر پر تیزاب پھینکا۔ ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا جبکہ ڈاکٹر ماہ نور کو بہتر علاج کے لئے کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔ اسپتال حکام کے مطابق ان کی حالت اب بہتر ہے۔

ترجمان بلوچستان حکومت نے کہا ہے کہ حکومت متاثرہ لیڈی ڈاکٹر کے علاج کی مکمل ذمہ داری اٹھا رہی ہے اور واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔ دوسری جانب ینگ ڈاکٹرز نے سیکرٹری صحت کے خلاف احتجاج کیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں