ہومUncategorizedپاکستانیوں کا حج پر 139 ارب روپے خرچ

پاکستانیوں کا حج پر 139 ارب روپے خرچ

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): سرکاری حج اسکیم کے تحت ایک لاکھ 19 ہزار 210 پاکستانیوں نے اس سال حج کیا، جس پر مجموعی طور پر 139 ارب 16 کروڑ روپے خرچ ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق 77 ہزار 743 حاجیوں نے 40 سے 45 روزہ طویل حج پروگرام کا انتخاب کیا، جس میں ہر حاجی نے 11 لاکھ 50 ہزار روپے فی کس ادا کیے۔

دوسری طرف، 41 ہزار 467 حاجیوں نے 20 سے 22 روزہ مختصر حج پروگرام کا انتخاب کیا، جس میں فی کس خرچہ 12 لاکھ روپے آیا۔

سرکاری حج اسکیم کے تحت 50 ہزار 114 خواتین نے فریضہ حج ادا کیا، جن کا تناسب 43.5 فیصد رہا، جبکہ 65 ہزار 182 مردوں نے حج ادا کیا، جو 56.5 فیصد بنتا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں