پشاور (لارڈ میڈیا): خیبرپختونخوا کی حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی چئیرمین عمران خان کی بہن علیمہ خان کی ہدایت کے باوجود عمران خان سے مشاورت کے بغیر بجٹ تیار کر لیا ہے۔ بجٹ 15 جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
حکومت نے اسمبلی سیکریٹریٹ کو آگاہ کر دیا ہے کہ بجٹ اجلاس 30 جون تک جاری رہے گا۔ علیمہ خان نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو بانی چئیرمین کی مشاورت کے بغیر بجٹ پیش نہ کرنے کی ہدایت کی تھی اور ناراض ارکان نے بھی اس تجویز کی حمایت کی تھی۔
حکومت نے بجٹ پیش کرنے کی تیاری مکمل کر لی ہے اور اسمبلی سیکریٹریٹ کو اس حوالے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ بجٹ شیڈول کے مطابق 16 اور 17 جون کو وقفہ ہوگا جبکہ 18 جون کو بجٹ پر بحث شروع ہوگی۔
اسمبلی میں بجٹ کی منظوری کے بعد ضمنی بجٹ پر بحث اور مطالبات زر پیش کیے جائیں گے، اور بجٹ اجلاس 30 جون تک جاری رہے گا۔


