اسلام آباد (لارڈ میڈیا): وفاقی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر کمی کردی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 6 جون سے ہوگا۔ اس کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 377 روپے 78 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یہ تبدیلی عالمی منڈی کے رجحانات اور مقامی عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے کی ہے۔ وزارتِ توانائی نے کہا ہے کہ یہ اقدام عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا اور اس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ ڈیزل استعمال کرنے والے شعبوں کے لیے قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔


