دبئی (لارڈ میڈیا): پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ انہیں اس بات کی فکر نہیں کہ ایک وقت ایسا آئے گا جب ہیروئن کے کردار ملنا بند ہو جائیں گے۔ دبئی میں منعقدہ ادبی و ثقافتی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زندگی کے موجودہ مرحلے سے وہ بھرپور لطف اندوز ہو رہی ہیں۔
ماہرہ خان نے کہا کہ کامیابی اور لوگوں کی محبت دونوں ان کے لئے بہت اہم ہیں اور وہ مداحوں کے ساتھ اپنے تعلق کو بہت قدر کرتی ہیں۔ وہ جانتی ہیں کہ شہرت مستقل نہیں ہوتی، اس لئے ان کی توجہ ہمیشہ اپنے کام پر رہتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنی موجودہ عمر اور زندگی کے مرحلے سے مطمئن ہیں اور انہیں اس بات کی پرواہ نہیں کہ ہیروئن کے کردار نہ ملنے کا وقت قریب ہے۔ ماہرہ نے ہدایت کاروں اور پروڈیوسرز سے اپیل کی کہ انہیں مختلف اور منفرد کرداروں میں کاسٹ کریں تاکہ ان کی اداکاری کے نئے رنگ سامنے آئیں۔


