پشاور (لارڈ میڈیا): پشاور ہائیکورٹ نے صوبائی وزیر تعلیم مینا خان کو بیرونِ ملک سفر کی اجازت دیتے ہوئے ایف آئی اے کو ان کا نام پی این آئی ایل سے عارضی طور پر خارج کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے کہا ہے کہ یہ آرڈر صرف آفیشل دورے کے لئے ہے اور درخواست گزار کسی اور مقصد کے لیے اس آرڈر کا استعمال نہیں کر سکتا۔
عدالت نے درخواست گزار کو ہدایت دی ہے کہ وہ 10 لاکھ روپے کے مچلکے ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل کے پاس جمع کرائیں۔ کیس کی سماعت 18 جون تک ملتوی کر دی گئی ہے۔
عدالت نے فریقین کو تفصیلی جواب جمع کرانے کا بھی حکم دیا ہے تاکہ مزید کارروائی آگے بڑھائی جا سکے۔


