ہومUncategorizedملک میں 50 ہزار سے زائد ٹیکس کیسز زیر التوا

ملک میں 50 ہزار سے زائد ٹیکس کیسز زیر التوا

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): ملک بھر میں ٹیکس اور کسٹمز کے 50 ہزار 732 مقدمات مختلف عدالتوں اور ٹریبونلز میں زیر التوا ہیں، جن کی مجموعی مالیت تقریباً 5 ہزار 700 ارب روپے ہے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے مطابق سب سے زیادہ 27 ہزار 621 مقدمات اپیلٹ ٹربیونلز میں زیر التوا ہیں، جن کی مالیت 3 ہزار 383 ارب روپے ہے۔

ایف بی آر ذرائع کے مطابق کلیکٹر ایڈجوڈیکیشن کے پاس 58 ارب 30 کروڑ روپے کے 2,155 کیسز اور کلیکٹر اپیلز کے پاس 46 ارب 30 کروڑ روپے کے 322 کیسز زیر التوا ہیں۔

سپریم کورٹ میں 184 ارب روپے کے 3,961 ٹیکس اور کسٹمز کیسز، لاہور ہائی کورٹ میں 977 ارب روپے کے 8,232 مقدمات اور سندھ ہائی کورٹ میں 558 ارب روپے کے 5,521 کیسز زیر سماعت ہیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں 492 ارب روپے کے 2,210 مقدمات، پشاور ہائی کورٹ میں 28 ارب روپے کے 528 مقدمات جبکہ بلوچستان ہائی کورٹ میں 8 ارب روپے کے 186 مقدمات زیر التوا ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں