ہوماہم ترینآزاد کشمیر اسمبلی میں کشمیری مہاجرین کی نشستیں برقرار

آزاد کشمیر اسمبلی میں کشمیری مہاجرین کی نشستیں برقرار

مظفر آباد (لارڈ میڈیا): آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی نے کشمیری مہاجرین کی 12 نشستیں برقرار رکھنے کی قرارداد منظور کر لی ہے۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ مہاجرین کی نمائندگی ایک تاریخی اور آئینی حقیقت ہے۔

قرارداد کے مطابق انتخابی پیچیدگیاں دور کرنے اور سیاسی جماعتوں کے لیے قابل قبول بنانے کے لیے ضروری اصلاحات اسمبلی کے ذریعے عمل میں لائی جاسکتی ہیں۔

مزید کہا گیا ہے کہ آئینی اصلاحات عوام کے منتخب نمائندوں کا خصوصی اختیار ہیں اور یہ معاملہ قانون ساز اسمبلی پر چھوڑا جائے۔ مشاورت کے لیے سیاسی جماعتوں، بار ایسوسی ایشنز، بار کونسل، سول سوسائٹی اور آئینی ماہرین سے رائے لی جائے۔

چیف جسٹس آزاد کشمیر سپریم کورٹ راجہ سعید اکرم خان کی سربراہی میں فل بینچ کل ریفرنس کی سماعت کرے گا۔

عوامی ایکشن کمیٹی نے احتجاج کی کال ایک ہفتہ مؤخر کرنے کی درخواست رد کر دی ہے، جبکہ وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا ہے کہ ریاست طاقت کا استعمال نہیں کرے گی اور معاملات کا حل ڈائیلاگ کے ذریعے چاہتی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں