ہومUncategorizedپش اپ ورزش سے امراض قلب کا خطرہ کم ہوسکتا ہے، تحقیق

پش اپ ورزش سے امراض قلب کا خطرہ کم ہوسکتا ہے، تحقیق

لاہور (لارڈ میڈیا): حالیہ تحقیق کے مطابق پش اپ ورزش سے دل کی صحت کی جانچ ممکن ہے اور یہ امراض قلب کے خطرے کو کم کرنے میں معاون ثابت ہوسکتی ہے۔ امریکا کے ہارورڈ ٹی ایچ چن اسکول آف پبلک ہیلتھ کی تحقیق میں 1104 فائر فائٹرز کی صحت کا 10 سال تک جائزہ لیا گیا۔ تحقیق میں یہ دریافت کیا گیا کہ زیادہ پش اپس لگانے والوں میں امراض قلب کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

تحقیق میں شامل افراد کی اوسط عمر 40 سال تھی اور ان کے پش اپس کی تعداد کے ساتھ دل کی دھڑکن کی رفتار کا جائزہ لیا گیا۔ 10 سال کے دوران 37 افراد میں امراض قلب کے کیسز سامنے آئے۔

محققین نے پایا کہ 40 سے زائد پش اپس کرنے والے افراد میں دل کی بیماری کا خطرہ 96 فیصد تک کم ہوتا ہے، جبکہ 11 سے 20 پش اپس کرنے سے یہ خطرہ 64 فیصد اور 21 سے 30 پش اپس سے 84 فیصد تک کم ہوسکتا ہے۔

تحقیق کے مطابق پش اپس سے جسمانی وزن، بلڈ پریشر، نقصان دہ کولیسٹرول، خون میں چکنائی اور بلڈ گلوکوز کی سطح میں بھی کمی آتی ہے، جو کہ دل کی صحت کے لیے فائدہ مند ہیں۔

محققین نے اعتراف کیا کہ تحقیق میں فائر فائٹرز شامل تھے جو جسمانی طور پر زیادہ متحرک ہوتے ہیں، مگر عام افراد بھی پش اپس سے دل کی صحت میں بہتری لا سکتے ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں