ہومUncategorizedسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 4.3 کروڑ ڈالر اضافہ

سٹیٹ بینک کے ذخائر میں 4.3 کروڑ ڈالر اضافہ

کراچی (لارڈ میڈیا): سٹیٹ بینک آف پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ اس کے زرمبادلہ ذخائر میں 4 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ 29 مئی 2026 کو ختم ہونے والے ہفتے کے اختتام پر ذخائر 17 ارب 19 کروڑ 4 لاکھ امریکی ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔

سٹیٹ بینک کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر 17 ارب 19 کروڑ 4 لاکھ ڈالر رہے جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 44 کروڑ 56 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود تھے۔

مرکزی بینک کے مطابق ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 22.64 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔ اسٹیٹ بینک نے ذخائر کو بیرونی ادائیگیوں کی صلاحیت اور مالیاتی استحکام کا اہم اشاریہ قرار دیا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں