اسلام آباد (لارڈ میڈیا): مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف نجی دورے پر جنیوا روانہ ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف جنیوا میں اپنے دوستوں اور پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کریں گے اور دورے کے دوران اہم سیاسی امور اور باہمی دلچسپی کے معاملات پر تبادلہ خیال بھی متوقع ہے۔
اس سے قبل نواز شریف نے گلگت بلتستان کا ایک روزہ دورہ کیا تھا، جہاں انہوں نے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ گلگت بلتستان میں شروع ہونے والے نئے منصوبوں کی خود نگرانی کریں گے۔


