اسلام آباد (لارڈ میڈیا): محکمہ موسمیات نے جون 2026 کے لئے موسم کی پیشگوئی جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشیں معمول کے مطابق یا معمول سے کم ہو سکتی ہیں۔
پیشگوئی کے مطابق شمال مشرقی پنجاب، کشمیر اور خیبرپختونخوا کے بعض علاقوں میں بارشیں معمول سے کم رہنے کی توقع ہے، جبکہ گلگت بلتستان اور بالائی خیبرپختونخوا میں بارشیں معمول سے زیادہ ہونے کا امکان ہے۔
شمالی سندھ اور مغربی پہاڑی علاقوں میں بارشیں معمول کے قریب رہ سکتی ہیں۔ محکمہ موسمیات نے مزید کہا کہ جون کے دوران ملک بھر میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہے گا۔
گلگت بلتستان، کشمیر اور شمالی خیبرپختونخوا میں درجہ حرارت میں نمایاں اضافہ ہو سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات نے عوام کو گرمی کی شدت کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔


