ہومUncategorizedبلوچستان میں پیٹرول کا بحران، قیمت 500 روپے تک پہنچ گئی

بلوچستان میں پیٹرول کا بحران، قیمت 500 روپے تک پہنچ گئی

کوئٹہ (لارڈ میڈیا): بلوچستان میں پیٹرول اور ڈیزل کے بحران کے باعث ایک لیٹر پیٹرول یا ڈیزل 500 روپے میں فروخت ہونے لگا۔ کوئٹہ میں پیٹرول اور ڈیزل کی قلت کے باعث مختلف علاقوں میں کچھ پیٹرول پمپس بند پڑے ہیں اور جو کھلے ہیں ان پر شہریوں کا رش بڑھ گیا ہے، لمبی لمبی قطاروں کی وجہ سے شہری ذہنی کوفت کا شکار ہیں۔

اندرون صوبے کے علاقوں میں پیٹرول کی قلت کا بحران شدت اختیار کرگیا ہے، نوشکی، خاران اور لورالائی میں فی لیٹر قیمت 500 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

صدر پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن قیام الدین آغا نے کہا ہے کہ شکار پور سے پیٹرول کی فراہمی میں اضافہ کردیا گیا ہے اور ایک دو روز میں صورتحال معمول پر آجائے گی۔

ڈی سی کوئٹہ کا کہنا ہے کہ ایرانی پیٹرول کی سپلائی بند ہونے سے پیٹرول پمپس پر رش بڑھ گیا ہے، آج کوئٹہ کے پیٹرول پمپوں پر 6 لاکھ لیٹر پیٹرول سپلائی کیا گیا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں