ہومUncategorizedآسٹریلیا 28 سال بعد پاکستان میں ون ڈے سیریز جیتنے کا خواہاں

آسٹریلیا 28 سال بعد پاکستان میں ون ڈے سیریز جیتنے کا خواہاں

لاہور (لارڈ میڈیا): آسٹریلوی کرکٹ ٹیم 28 سال بعد پاکستان میں ون ڈے سیریز جیتنے کے خواب دیکھ رہی ہے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز کا فیصلہ کن میچ آج لاہور میں کھیلا جائے گا۔

آسٹریلوی ٹیم نے پاکستان میں 1998 کے بعد سے کوئی ون ڈے سیریز نہیں جیتی ہے، جبکہ اس دوران 24 سال کا وقفہ تھا جب آسٹریلوی ٹیم نے پاکستان میں کرکٹ ہی نہیں کھیلی۔

دوسری جانب پاکستان کو 2015 کے بعد اپنے ملک میں کسی بھی باہمی ون ڈے سیریز میں صرف ایک بار شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

آسٹریلوی ٹیم کو گزشتہ دو (ہوم اور اوے) سیریز میں پاکستان کے ہاتھوں 1-2 سے شکست ہوئی ہے، لیکن اس بار پاکستان کے سینیئر بیٹرز کی خراب فارم آسٹریلیا کے لیے مواقع فراہم کر سکتی ہے۔

آسٹریلیا کے نیتھن ایلس حالیہ عرصے میں بابر اعظم کے لیے مشکل بن چکے ہیں، انہوں نے بابر کو 5 میچز میں 3 بار آؤٹ کیا ہے، جو کہ ایک ہی فارمیٹ میں بہترین کارکردگی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں