فن لینڈ (لارڈ میڈیا): فن لینڈ کے علاقے لاپ لینڈ میں سیاحوں کو خزانہ تلاش کرنے کا سنہری موقع فراہم کیا جا رہا ہے، جہاں Levi سیاحتی مقام پر 20 ہزار یورو مالیت کی سونے کی ڈلی چھپائی گئی ہے۔
یہ خزانہ تلاش کرنے کی مہم 18 جون سے شروع ہوگی اور Levi وزیٹر سینٹر میں رجسٹریشن کروا کر پہلا سراغ حاصل کیا جا سکتا ہے۔
مزید سراغ ہائیکرز کو مقامی ڈھلوانوں اور مخصوص مقامات پر لے جائیں گے، تاکہ وہ خزانہ کے قریب پہنچ سکیں۔
اگر سونے کی تلاش جاری رہی تو آخری سراغ 22 اگست کو جاری ہوگا۔
لاپ لینڈ موسم سرما میں اسکائنگ کے لیے معروف ہے جبکہ موسم گرما میں سورج 24 گھنٹے آسمان پر رہتا ہے، تاہم خزانہ تلاش کرنے کا مقصد موسم گرما میں سیاحوں کی تعداد میں اضافہ کرنا ہے۔
شرکت کرنے والے افراد کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مختص علاقے میں ہی خزانہ تلاش کریں اور قدرتی ماحول کا احترام کریں۔


