ایک لاکھ 20 ہزار سے زائد ثقافتی مصنوعات کی نمائش کے ساتھ 22واں چائنہ (شین زین) انٹرنیشنل کلچرل انڈسٹریز فیئر ترقی کرتی ثقافتی صنعت پر حیرت و خوشی کا اظہار ہی نہیں بلکہ مختلف قدیم روایتی فنون اور دستکاریوں کی تخلیقی انداز میں بحالی کا مشاہدہ کرنے کا بھی منفرد موقع فراہم کرتاہے۔
یہاں میری نظر ایک مصروف نمائشی بوتھ پر پڑی جہاں مصر کے روایتی فن پارے نمائش کے لئے رکھے گئے تھے۔
ساؤنڈ بائٹ1 (انگریزی): یانگ یِران، رکن عملہ، ہینان عجائب گھر
"میں نے ایک خاص مواد پر بنی ہوئی روایتی ہاتھ سے تیار کردہ مصری پینٹنگ خریدی۔ اسے دیکھ کر مجھے بہت حیرت ہوئی تھی۔”
یہ فن پارے قدیم مصری کاغذ نما مواد پیپائرس پر بنائے گئے جن میں مصر کی روایتی شخصیات اور وہاں کے تاریخی ہیروغلیفک رسم الخط کی تحریر سے متاثر روایتی نقش و نگار دکھائے گئے ہیں۔
ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): محسن ریاض یوسف خلیل، مصری نمائش کنندہ
"میں یہاں آ کر بہت خوش ہوں۔ بہت سے لوگوں نے میرے فن پارے خریدے کیونکہ ان فن پاروں میں قدیم طرز کے ڈیزائن اور تاریخ کی عکاسی کی گئی ہے۔ ہم انہیں خوبصورت رنگوں کے ساتھ تیار کرتے ہیں اور لوگ انہیں بہت پسند کرتے ہیں۔ لوگ مصر سے اس لئے محبت کرتے ہیں کیونکہ مصر کی اپنی ایک تاریخ ہے۔”
بھارت کے ایک روایتی بلاک پرنٹنگ کے فن نے بھی زائرین کی بھرپور توجہ حاصل کی۔ یہ فن مقامی طور پر “اجرکھ پرنٹ” کے نام سے جانا جاتا ہے۔
قدرتی نباتاتی رنگوں سے رنگے ہوئے ہندسی نقوش سے مزین اس فن کی تیاری کا عمل انتہائی نفیس اور پیچیدہ مراحل پر مشتمل ہوتا ہے۔
ساؤنڈ بائٹ 3 (انگریزی): محمد عاصم عبدالرحیم کھتری، بھارتی نمائش کنندہ
"جب ہم پرنٹنگ کرتے ہیں تو اسے ایک دن کے لئے رکھنا پڑتا ہے۔ پھر دوسرا مرحلہ اگلے دن مکمل کیا جاتا ہے۔ تیسرا مرحلہ بھی ایک دن رہتا ہے۔ہر مرحلہ ایک ہی روز میں نہیں ہوتا۔ اس میں 24 مختلف مراحل شامل ہیں۔ پھر ہمیں ہر مرحلے کے لئے انتظار کرنا پڑتا ہے اور پورا عمل مکمل ہونے میں 24 دن لگتے ہیں۔
یہ فن میرے آباؤ اجداد سے چلا آ رہا ہے، اور میں اس ہنر کی 12ویں نسل سے تعلق رکھتا ہوں۔ میرے لئے یہ ایک بہت اچھا احساس ہے۔ اسی لئے آج میں دنیا کے سامنے اپنی بھارتی ثقافت اور اپنی برادری کے اس روایتی فن کو پیش کر رہا ہوں۔”
شین زین، چین سے شنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ


