چین کے جنوب مغربی خودمختار علاقے شی زانگ میں طلبہ شراکت داری پر مبنی تعلیمی معاونت پروگرام کی بدولت جدید تعلیمی وسائل تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔
لہاسا میں واقع لہاساجیانگسو تجرباتی مڈل سکول میں اسمارٹ کلاس رومز اور وی آر لیبارٹریز طلبہ کو جدید تعلیمی تجربات کا موقع فراہم کرتی ہیں۔
یہ سکول سال 2014 میں چین کے مشرقی صوبے جیانگسو کے تعاون سے کھولا گیا تھا۔ اس وقت یہاں تقریباً 3 ہزار طلبہ پڑھ رہے ہیں جبکہ تدریسی عملے کی تعداد 300 سے زائد ہے۔
ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): پاسانگ چھودرون، استاد، لہاساجیانگسو تجرباتی مڈل سکول
” ہمارے ملک کے شراکت داری پر مبنی تعلیمی معاونت پروگرام کے تحت تقریباً 20 اساتذہ جیانگسو سے ہیں۔ تعلیمی معاونت کے اس مثالی پروگرام کی بدولت ہمیں تجربہ کار اساتذہ ملتے ہیں جو ہمارے ساتھ کام کرتے ہیں۔ ہمارا مقصد صرف طلبہ کو پڑھانا نہیں بلکہ پائیدار تدریسی ٹیمیں تشکیل دینا بھی ہے۔ ہمارے پاس 64 اسمارٹ کلاس رومز ہیں جبکہ فزکس، کیمسٹری اور بیالوجی کے لئے وی آر لیبارٹریز بھی موجود ہیں۔”
سکول میں 20 سے زائد طلبہ کلب بھی چلائے جا رہے ہیں۔ ان کلبوں میں فنون، کھیل، سائنس اور روایتی ثقافت کی سرگرمیاں شامل ہیں۔
ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): پالڈن دورجے، طالبعلم، لہاساجیانگسو تجرباتی مڈل سکول
"میں سکول کے براڈکاسٹنگ کلب کا رکن ہوں۔ یہاں مجھے ایسا کام ملا ہے جس سے مجھے واقعی خوشی ہوتی ہے۔ یہ کام فارغ وقت کے دوران پڑھائی کا دباؤ کم کرنے میں بھی میری مدد دیتا ہے۔”
لہاسا، چین سےشِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ


