22واں چائنہ (شین زین) انٹرنیشنل کلچرل انڈسٹریز فیئر 21 سے 25 مئی تک چین کے بڑے جنوبی شہر شین زین میں منعقد ہوا۔ شین زین رواں برس نومبر میں ایشیا پیسفک اقتصادی تعاون تنظیم ایپک کے اقتصادی قائدین کے 33ویں اجلاس کی میزبانی کرے گا۔
اسٹینڈ اپ (انگریزی): ژو یانگ، نمائندہ شِنہوا
” رواں برس کے ایونٹ میں پہلی بار ایپک (ایشیا پیسفک اقتصادی تعاون تنظیم) معیشتوں کے لئے ایک خصوصی نمائشی علاقہ قائم کیا گیا ہے۔“
اس نمائشی علاقے میں ایشیا پیسفک خطے کی ثقافتی سیاحت کے شعبے میں کامیابیوں کو اجاگر کیا گیا ۔ اس کے علاوہ خطے کی خصوصی مصنوعات، غیر مادی ثقافتی ورثے سے متاثر تخلیقی ثقافتی اشیا اور مقامی روایتی پکوان بھی نمائش میں رکھے گئے تھے۔
ساؤنڈ بائٹ 1(انگریزی): لی شیاؤمنگ، ویلاگر، سفیر ، شین زین کلچر اینڈ ٹورازم
” سارا شہر ایپک اجلاس کے حوالے سے پُرجوش ہے۔
اس اجلاس کو کامیاب بنانے کے لئے شہر بھر میں بھرپور اقدامات کئےجا رہے ہیں۔
یہ واقعی ایک شاندار تجربہ تھا۔
میں نے ویتنام، تھائی لینڈ، آسٹریلیا اور پیرو کے بوتھس کا دورہ کیا۔
ان تمام ممالک نے اس پلیٹ فارم پر اپنی ثقافت کو پیش کیا ہے۔
آپ کو خود یہاں آ کر اس کا تجربہ کرنا چاہے۔“
ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): نگویِن ویت ڈنگ، قونصل جنرل ویتنام، گوانگ ژو
”یہ ویتنامی کڑھائی ہے۔ یہ ویتنام کے فنکاروں کی مہارت اور صلاحیت کو ظاہر کرتی ہے۔ اس میں گوانگ ڈونگ کےصوبائی پھول کی عکاسی بھی کی گئی ہے۔
یہ پہلا موقع ہے کہ آئی سی آئی ایف میں ایشیا پیسفک اقتصادی تعاون تنظیم ایپک (اے پی ای سی) کی معیشتوں کے لئےخصوصی بوتھ قائم کئے گئے ہیں۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ شین زین شہر ایپک معیشتوں کو ایک مشترکہ پلیٹ فارم فراہم کرنا چاہتا ہے۔
یہ میلہ ہم دونوں ممالک کے عوام کو ایک دوسرے کو بہتر طور پر جاننے کا موقع فراہم کرنے والا ایک پل ہے جو باہمی فائدے پر مبنی اقتصادی تعاون کے لئے مضبوط بنیاد ثابت ہو گا۔“
شین زین، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ


