ہومانٹرنیشنلاردن میں چینی سرمایہ کاری سے قائم سینیٹری سامان کی فیکٹری کا...

اردن میں چینی سرمایہ کاری سے قائم سینیٹری سامان کی فیکٹری کا افتتاح

عمان (شِنہوا) جنوبی اردن میں چینی سرمایہ کاری سے قائم کی گئی سینیٹری مصنوعات بنانے والی فیکٹری کا افتتاح کر دیا گیا۔

اردن کے وزیراعظم جعفر حسن نے اس منصوبے کا افتتاح کیا اور اس بات پر زور دیا کہ اردن سرمایہ کاروں کو ضروری معاونت فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے۔

اس منصوبے میں 8 کروڑ امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔ یہ فیکٹری چینی نجی کمپنی جن چھینگ گلوبل سرامک کمپنی نے قائم کی ہے جو چینی مٹی کے برتن، برقی آلات، سٹین لیس سٹیل مصنوعات، لائٹنگ آلات، سینیٹری کے سازوسامان اور گتے کی پیکنگ کے سامان سمیت مختلف مصنوعات تیار کرتی ہے۔

صنعت، تجارت اور ترسیل کے وزیر یعرب قضاہ نے افتتاح کے بعد شِنہوا کو بتایا کہ یہ نئی فیکٹری اردن کے بنیادی صنعتی سہولتوں کو مضبوط کرے گی، پیداوار میں تیار مصنوعات میں اضافہ کرے گی اور دارالحکومت سے باہر صوبوں میں اقتصادی ترقی کو فروغ دے گی۔

کمپنی کے منیجر وو جیانگ بو نے امید ظاہر کی کہ اس منصوبے میں تیار ہونے والی مصنوعات ہمسایہ ممالک اور حتیٰ کہ یورپی منڈیوں تک بھی برآمد کی جائیں گی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں