اسٹیٹ گرڈ کارپوریشن آف چائنہ کے مطابق چین کے شمالی شہر تیانجن میں جمعرات سے اتوار تک جاری رہنے والی ورلڈ انٹیلی جنس ایکسپو 2026 کے دوران ماحول دوست توانائی کے سو فیصد استعمال کو یقینی بنایا جائے گا۔
حال ہی میں نیشنل ایگزیبیشن اینڈ کنونشن سینٹر (تیانجن) نے اس ایونٹ کے لئے صاف توانائی کی فراہمی یقینی بنانے کی غرض سے 800 گرین پاور سرٹیفکیٹس خریدے ہیں۔
یہ سرٹیفکیٹس 8 لاکھ کلو واٹ آور ماحول دوست بجلی کے برابر ہیں۔
گرین پاور سرٹیفکیٹ سے مراد ایسی الیکٹرانک دستاویز ہے جو بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں کی جانب سے ہر میگا واٹ آور قابل تجدید توانائی کے گرڈ میں شامل کئے جانے پر جاری کی جاتی ہے۔
تیانجن، چین سےشِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ


