بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان کو نئے دور میں چین-پاکستان مشترکہ مستقبل کی حامل قریبی برادری کی تعمیر کو تیز کرنا چاہیے اور دونوں ممالک کے درمیان سدا بہار تعاون میں مزید نتائج حاصل کرنے چاہئیں۔
صدر شی نے ان خیالات کا اظہار پیر کے روز بیجنگ میں پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے دونوں فریقین پر زور دیا کہ وہ دونوں ممالک کے عوام کو مزید فوائد پہنچائیں، علاقائی امن و استحکام کو فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کریں اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ مشترکہ مستقبل کی حامل برادری کی تعمیر کے لئے ایک مثال قائم کریں۔


