ہومتازہ ترینچین نے ٹیکنالوجی کمپنیوں کو غیر ملکی سرمایہ کاری قبول کرنے سے...

چین نے ٹیکنالوجی کمپنیوں کو غیر ملکی سرمایہ کاری قبول کرنے سے نہیں روکا، قومی ترقی و اصلاحات کمیشن

بیجنگ (شِنہوا) چین کے اعلیٰ اقتصادی منصوبہ ساز ادارے نے کہا ہے کہ بیرونی دنیا کے لئے وسعت چین کی بنیادی ریاستی پالیسی ہے اور چین نے کبھی بھی اپنی ٹیکنالوجی کمپنیوں کو غیر ملکی سرمایہ کاری مسترد کرنے کا پابند نہیں بنایا۔

قومی ترقی و اصلاحات کمیشن کے ترجمان لی چھاؤ نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ "چین اپنے اداروں کی عالمی جدت کے نیٹ ورک میں شمولیت اور باہمی فائدہ مند بین الاقوامی تبادلوں اور تعاون میں شرکت کی حمایت کرتا ہے۔”

لی نے زور دیا کہ غیر ملکی سرمایہ کاری کو چینی قوانین اور ضوابط کے مطابق ہونا چاہیے اور اس سے چین کی قومی سلامتی یا مفادات کو نقصان نہیں پہنچنا چاہیے۔

لی چھاؤ نے مزید کہا کہ چین غیر ملکی سرمایہ کاری کے اپنے قانون پر عملدرآمد جاری رکھے گا، کاروباری ماحول کو بہتر بنائے گا اور خطرات کا مناسب انتظام کرے گا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں