ہومتازہ ترینچین میں اپریل کے دوران فضائی سفری دورے 6 کروڑ 10 لاکھ...

چین میں اپریل کے دوران فضائی سفری دورے 6 کروڑ 10 لاکھ سے تجاوز کر گئے

بیجنگ (شِنہوا) چین کے شہری ہوا بازی کے شعبے نے اپریل کے دوران 6 کروڑ 12 لاکھ سفری دورے نمٹائے جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 0.4 فیصد زائدہے۔

چین کی شہری ہوابازی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ماہ اندرون ملک روٹس پر 5 کروڑ 44 لاکھ 10 ہزار سفری دورے ریکارڈ کئے گئے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 0.2 فیصد کم ہیں جبکہ بین الاقوامی روٹس پر 67 لاکھ 90 ہزار سفری دورے نمٹائے گئے جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 5.8 فیصد کا اضافہ ظاہر کرتا ہے۔

سامان اور ڈاک کی ترسیل کے لحاظ سے چین کے شہری ہوابازی کے شعبے نے اپریل میں 8 لاکھ 54 ہزار ٹن سامان کو سنبھالا جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 6.9 فیصد زائد ہے۔

اندرون ملک روٹس پر سامان اور ڈاک کا حجم 4 لاکھ 56 ہزار ٹن رہا جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 2.1 فیصد زیادہ ہے جبکہ بین الاقوامی روٹس پر یہ حجم 3 لاکھ 98 ہزار ٹن ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 12.9 فیصد کا نمایاں اضافہ ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں