بیجنگ (شِنہوا) چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ چین نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ حالیہ چین-امریکہ سربراہ ملاقات کے دوران طے پانے والی اہم ترین مفاہمتوں پر خلوص نیت سے عملدرآمد کرے، اپنے وعدوں اور بیانات کا پاس رکھے اور تائیوان کے معاملے میں انتہائی تدبر اور احتیاط سے کام لے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکن نے ایک معمول کی نیوز بریفنگ کے دوران کہا کہ چین امریکہ اور چین کے خطے تائیوان کے مابین سرکاری سطح پر ہونے والے تبادلوں کی سخت مخالفت کرتا ہے اور وہ تائیوان کو امریکی اسلحے کی فروخت کے بھی خلاف ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ چین امریکہ سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ "تائیوان کی آزادی” کے خواہشمند علیحدگی پسند عناصر کو غلط اشارے بھیجنا بند کرے اور آبنائے تائیوان میں امن و استحکام کے ساتھ ساتھ چین-امریکہ تعلقات کی پائیدار ترقی کو یقینی بنانے کے لئے ٹھوس اقدامات کرے۔


