ہومتازہ ترینچین کی بیٹری ساز کمپنی سی اےٹی ایل اور ترک کمپنی ٹوگ...

چین کی بیٹری ساز کمپنی سی اےٹی ایل اور ترک کمپنی ٹوگ کے درمیان تعاون کا معاہدہ طے پاگیا

الیکٹرک گاڑیاں تیار کرنے والی ترک کمپنی ٹوگ نے بیٹری ساز چینی کمپنی سی اے ٹی ایل کے ساتھ تعاون کے ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں جس کے تحت دونوں کمپنیاں مل کر بی سیگمنٹ الیکٹرک گاڑیوں کے لئے ایک نیا پلیٹ فارم تیار کریں گی۔ یہ بات مقامی میڈیا رپورٹس اور سی اے ٹی ایل کی جانب سے جمعرات کے روز جاری کئے گئے ایک بیان میں بتائی گئی۔

بدھ کے روز ہونے والے معاہدے کے تحت چینی کمپنی سی اے ٹی ایل اپنی جدید “بیڈراک” چیسس ٹیکنالوجی فراہم کرے گی۔ یہ بین الاقوامی سطح پر اس ٹیکنالوجی کا پہلی بار استعمال ہوگا۔ دوسری جانب ترک کمپنی ٹوگ انجینئرنگ میں فعال کردار ادا کرے گی تاکہ اسے اپنی مصنوعات کی خصوصیات ، ڈیجیٹل ڈھانچے اور صارفین کے تجربے کے مطابق ڈھالا جا سکے۔

بیان کے مطابق اس شراکت داری کے تحت تین نئے ماڈلز تیار کرنے کا منصوبہ ہے۔ توقع ہے کہ سال 2027 سے بتدریج بڑے پیمانے پر ان کی پیداوار شروع ہو جائے گی۔

ترکیہ کی نیم سرکاری خبر ایجنسی اناطولیہ کے کے اعداد و شمار مطابق ٹوگ سال 2025 میں ترکیہ کی الیکٹرک گاڑیوں کی منڈی میں سرفہرست رہی اور اس نے 39 ہزار 20 گاڑیاں فروخت کیں۔

سی اے ٹی ایل عالمی سطح پر الیکٹرک گاڑیوں کی بیٹریاں تیار کرنے والی سب سے بڑی کمپنیوں میں شامل ہے۔ اس نے اپنا “بیڈراک” چیسس دسمبر 2024 کے آخر میں متعارف کرایا تھا۔

انقرہ سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں