بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کو بیجنگ میں ٹیمپل آف ہیون کا دورہ کیا۔
شی جن پھنگ نے اچھی فصلوں کے لئے دعا کے ہال کے باہر ڈونلڈ ٹرمپ کا استقبال کیا۔ دونوں رہنماؤں کی وہاں تصویر لی گئی اور انہوں نے ہال کا دورہ بھی کیا۔

چین کے صدر شی جن پھنگ اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کو بیجنگ میں ٹیمپل آف ہیون کا دورہ کیا۔(شِنہوا)
شی جن پھنگ نے بتایا کہ قدیم زمانے میں ٹیمپل آف ہیون میں ریاستی رسومات ادا کی جاتی تھیں جہاں چینی حکمران ملک کی خوشحالی، سماجی ہم آہنگی اور اچھی فصلوں کے لئے دعائیں کرتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ یہ اس روایتی چینی تصور کی عکاسی کرتا ہے کہ عوام کسی بھی ریاست کی بنیاد ہیں اور جب بنیاد مضبوط ہو تو ریاست مستحکم رہتی ہے۔
شی جن پھنگ نے مزید کہا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ نے چینی تہذیب سے جنم لینے والے اس عوامی مرکزیت کے فلسفے کو اپنایا اور آگے بڑھایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام کی دل و جان سے خدمت کے بنیادی اصول پر قائم رہ کر پارٹی نے چینی عوام کی مضبوط حمایت حاصل کی ہے۔


