بیجنگ (شِنہوا) چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ چین پرزور طور پر پیراگوئے کے صدر سانتیاگو پینا کے تائیوان خطے کے حالیہ دورے کی مخالفت اور سخت مذمت کرتا ہے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکن نے روزانہ کی پریس بریفنگ میں کہا کہ چین پیراگوئے کی حکومت پر زور دیتا ہے کہ وہ جلد از جلد اپنی پالیسی تبدیل کرے اور ایک چین کے اصول کو تسلیم کرنے کا درست سیاسی فیصلہ کرے۔ رپورٹس کے مطابق اس دورے میں پینا نے تائیوان خطے کے رہنما لائی چھنگ-تے سے ملاقات کی اور نام نہاد ’’تعاون کے معاہدوں‘‘ پر دستخط بھی کئے۔


