ہومپاکستانپاکستان میں ایرانی طیاروں کی موجودگی بارے امریکی ٹی وی رپورٹ سنسنی...

پاکستان میں ایرانی طیاروں کی موجودگی بارے امریکی ٹی وی رپورٹ سنسنی خیز و گمراہ کن ہے، دفتر خارجہ

پاکستان نے ایرانی طیاروں کی موجودگی بارے امریکی ٹی وی کی رپورٹ سنسنی خیز و گمراہ کن قرار دے کر مسترد کردی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایسے قیاس آرائی پر مبنی بیانئے کا مقصد علاقائی استحکام اور امن کیلئے جاری کوششوں کو نقصان پہنچانا ہے، اسلام آباد مذاکرات کے ابتدائی دور کے دوران ایران اور امریکہ سے متعدد طیارے پاکستان پہنچے تھے تاکہ بات چیت کے عمل سے منسلک سفارتی عملے، سیکیورٹی ٹیموں اور انتظامی عملے کی نقل و حرکت میں سہولت فراہم کی جا سکے۔

ترجمان مطابق کچھ ہوائی جہاز اور امدادی اہلکار پاکستان میں عارضی طور پر مصروفیت کے بعد متوقع دوروں کی وجہ سے موجود رہے اگرچہ باضابطہ مذاکرات ابھی تک دوبارہ شروع نہیں ہوئے تاہم اعلی سطح کے سفارتی تبادلے جاری ہیں۔

ترجمان کے مطابق اس تناظر میں ایرانی وزیر خارجہ کے دورہ اسلام آباد کو موجودہ لاجسٹک اور انتظامی انتظامات کے ذریعے سہولت فراہم کی گئی، اس وقت پاکستان میں کھڑا ایرانی طیارہ جنگ بندی کی مدت کے دوران پہنچا جس کا کسی بھی فوجی ہنگامی صورتحال یا تحفظ کے انتظامات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

ترجمان کے مطابق اس کے برعکس دعوے قیاس آرائی، گمراہ کن اور حقائق سے مکمل طور پر متصادم ہیں، پاکستان نے ہمیشہ غیر جانبدار، تعمیری اور ذمہ دار سہولت کار کا کردار ادا کیا ہے، ہم خطے و دنیا میں امن، استحکام و کشیدگی میں کمی کیلئے مخلصانہ کوششوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔

Authors

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں