مطالبات کی منظوری کیلئے انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کے جاری احتجاج کے باعث 40ہزار سے زائد طلبا و طالبات مشکلات کا شکار ہوگئے۔
انجمن اساتذہ کے مطابق ہائوس سیلنگ رینٹ میں اضافہ اور دیگر مطالبات کے حق میں احتجاج کیا جا رہا ہے۔
مطالبات تسلیم نہ کئے جانے تک احتجاج جاری رکھیں گے۔
دوسری جانب جامعہ کراچی کی انتظامیہ نے موقف اپنایا ہے کہ انجمن اساتذہ کو موجودہ مالی بحران سے آگاہ کر چکے ہیں، وائس چانسلر جامعہ کراچی گرانٹ اور بیل آوٹ پیکیج کیلئے چیف سیکرٹری کو خط بھی لکھ چکے ہیں، جلد مسائل حل کرلئے جائینگے۔


