ہومانٹرنیشنلایران کے معاملے پر امریکہ کے ساتھ مکمل رابطہ و ہم آہنگی...

ایران کے معاملے پر امریکہ کے ساتھ مکمل رابطہ و ہم آہنگی ہے، ہر صورتحال کے لئے تیار ہیں، اسرائیلی وزیراعظم

بیت المقدس (شِنہوا) اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے ان اطلاعات کو مسترد کر دیا جن میں کہا گیا تھا کہ ایران کے حوالے سے واشنگٹن کی سفارتی پیش رفت سے اسرائیل بے خبر تھا۔ انہوں نے کہا کہ مکمل ہم آہنگی یقینی بنانے کے لئے ان کا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے تقریباً روزانہ رابطہ رہتا ہے۔

نیتن یاہو نے کہا کہ ہم امریکہ میں اپنے دوستوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔ میری صدر ٹرمپ سے تقریباً روزانہ بات ہوتی ہے۔ میرے لوگ اور ان کے لوگ روزانہ رابطے میں رہتے ہیں، آج بھی بات ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج رات بھی ان کی ٹرمپ سے ایک طے شدہ فون کال ہوگی۔

نیتن یاہو نے کہا کہ ایران سے نمٹنے کے لئے اسرائیل "ہر ممکن صورتحال کے لئے تیار” ہے۔ ان کے بقول اسرائیل اور امریکہ کے اہداف ایک جیسے ہیں، جن میں سب سے اہم ہدف ایران سے افزودہ مواد کا خاتمہ ہے۔

اسرائیلی حکام ایران پر دوبارہ حملوں کی حمایت کا اظہار کر چکے ہیں اور ان کا دعویٰ ہے کہ ایران کی جوہری صلاحیتیں اور بیلسٹک میزائلوں کا ذخیرہ اب بھی تشویش کا باعث ہے۔

اس سے قبل بدھ کے روز صدر ٹرمپ نے ایران کو ایک نیا انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ جنگ کے خاتمے کے لئے معاہدہ قبول کرے ورنہ اسے پہلے سے "کہیں زیادہ شدت اور بڑے پیمانے” کی بمباری کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں