ہومانٹرٹینمنٹہجوم اور دھکم پیل، رنبیر کپور کی فوٹو گرافرز پر غصے کی...

ہجوم اور دھکم پیل، رنبیر کپور کی فوٹو گرافرز پر غصے کی ویڈیو وائرل، مداحوں کی حمایت

بالی ووڈ سٹار رنبیر کپور کی ہجوم اور دھکم پیل پر فوٹوگرافرز پر غصہ ہونے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رنبیر کپور حال ہی میں اہلیہ عالیہ بھٹ کے ہمراہ فلم ‘دادی کی شادی’ کی خصوصی سکریننگ میں شریک ہوئے، تقریب کے باہر باہر نکلتے فوٹو گرافرز اور میڈیا نمائندوں نے انہیں گھیر لیا جس سے بدنظمی پیدا ہوگئی۔

بڑھتے ہجوم اور دھکم پیل کے دوران رنبیر کپور غصے میں دکھائی دیئے، اداکار نے فوٹو گرافرز سے فاصلہ برقرار رکھنے کی درخواست کی اور مسلسل کیمروں کی بھیڑ سے بچنے کی کوشش کرتے رہے۔

ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوتے کی بعض صارفین نے اداکار کے غصے کو غیر ضروری قرار دیا، جبکہ بڑی تعداد میں مداحوں نے ان کے ردعمل کو فطری اور جائز قرار دیا۔

ایک صارف نے لکھا مسلسل کیمرے چہرے پر رکھنا اور ذاتی حدود کا خیال نہ رکھنا کسی بھی شخصیت کیلئے ذہنی دبائو کا باعث بن سکتا ہے۔

Authors

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں