ہومانٹرٹینمنٹمیٹ گالا 2026ء، ایشا امبانی کی سونے کے دھاگوں سے بنی ساڑھی،...

میٹ گالا 2026ء، ایشا امبانی کی سونے کے دھاگوں سے بنی ساڑھی، آم والے پرس کی دھوم

نیو یارک میٹ گالا 2026ء میں ایشیاء کی امیر کاروباری شخصیت مکیش امبانی کی بیٹی ایشا امبانی کی سونے کے دھاگوں سے بنی ساڑھی اور آم والے پرس نے دھوم مچادی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق میٹ گالامیں ایشا امبانی نے200سے زائد ہیروں اور قیمتی پتھروں سے سجی، خالص سونے کے دھاگوں سے بنی ساڑھی پہنی، اس کے علاوہ انہوں نے ہاتھوں میں پہنے سفید رنگ کے پھولوں کے گجرے پہنے ہوئے تھے اور ہاتھ میں 20سال پرانے سٹیل سے بنا آم کا پرس تھاما ہوا تھا، ایشاء امبانی کی ساڑھی اور پرس تقریب میں سب کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔

میڈیا سے گفتگو میں ایشا امبانی نے بتایا کہ میری ساڑھی کا بلائوز میری والدہ کی جیولری کلیکشن سے بنایا گیا ہے، ساڑھی کیساتھ پہنے کے زیورات بھی والدہ کے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ساڑھی گورو گپتا نے ڈیزائن کی ہے جسے کاریگروں نے1200گھنٹوں میں تیار کیا ہے۔

Authors

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں