وزیراعظم شہباز شریف نے ایران کی جانب سے متحدہ عرب امارات پر میزائل و ڈرون حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر جاری بیان میں وزیرعظم نے اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کیساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان یو اے ای میں شہری بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے والے میزائل و ڈرون حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان مشکل وقت میں اماراتی حکومت و عوام کیساتھ کھڑا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان مذاکرات و سفارتکاری کے ذریعے خطے میں پائیدار امن و استحکام کی راہ ہموار کرنے کیلئے جنگ بندی کا ہر صورت احترام اور اس پر مکمل عملدرآمد نہایت ضروری سمجھتا ہے۔


