پاکستانی کراٹے فائٹر راجہ ریحان نے جرمنی میں مقابلوں کے دوران حریفوں کو شکست دے کر گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق جرمن کلب کی نمائندگی کرتے ہوئے راجہ ریحان نے انڈر 35-30 ، 80 کلو گرام کیٹیگری میں حصہ لیا اور پورے ایونٹ میں اپنے حریفوں پر مکمل برتری ثابت کی۔
انہوں نے پہلی فائٹ میں انگو شیسفر کو 0-6 سے شکست دی، سیمی فائنل میں مارکل کوچ سے 0-1 سے کامیابی حاصل کی جبکہ فائنل میں تیمور مانویف کو 0-3 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔


