ہومتازہ ترینانگلینڈ کا پاکستان اور جنوبی افرقہ کیخلاف 5،5 ٹیسٹ میچز کی سیریز...

انگلینڈ کا پاکستان اور جنوبی افرقہ کیخلاف 5،5 ٹیسٹ میچز کی سیریز کروانے کا فیصلہ

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے مستقبل میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کیخلاف 5،5 ٹیسٹ میچز کی ہوم سیریز کروانے کا فیصلہ کرلیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق انگلینڈ نے دونوں کرکٹ بورڈز کیساتھ ابتدائی بات چیت کر لی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق انگلینڈ اگلے سال اپنا فیوچر ٹور آسٹریلیا کیخلاف ہوم ایشیز سیریز سے شروع کرے گا جس کے بعد پاکستان اور جنوبی افریقہ کے خلاف طویل ٹیسٹ سیریز شیڈول کیے جانے کا امکان ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق بنگلا دیش اور سری لنکا کیخلاف ایک، ایک ٹیسٹ میچ کی مختصر سیریز بھی فیوچر ٹور پروگرام کا حصہ ہو گی۔

Authors

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں