پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے زمبابوے کیخلاف 3میچوں پر مشتمل ٹی 20سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان اور زمبابوے ویمنز کرکٹ ٹیم کے درمیان ٹی 20سیریز 12 سے 15 مئی تک کھیلی جائے گی، سیریز کے تمام میچز نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی میں شام ساڑھے 7بجے شروع ہوں گے۔
سکواڈ میں فاطمہ ثنا کو ٹیم کا کپتان برقرار رکھا گیا ہے جبکہ عنبر کائنات کو ان کیپڈ کھلاڑی کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ عنبر کائنات نے حالیہ نیشنل ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 11وکٹیں حاصل کی تھیں۔


