ہومانٹرنیشنلامریکی فوج نے آبنائے ہرمز سے بحری جہازوں کو نکالنے کی کوشش...

امریکی فوج نے آبنائے ہرمز سے بحری جہازوں کو نکالنے کی کوشش شروع کر دیں

واشنگٹن (شِنہوا) امریکی سنٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے کہا ہے کہ اس کی افواج پیر سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے "پروجیکٹ فریڈم” پر عملدرآمد شروع کریں گی، جس کے تحت بحری جہازوں کو آبنائے ہرمز سے باہر نکلنے میں رہنمائی فراہم کی جائے گی۔

سینٹ کام نے ایکس پر ایک بیان میں کہا کہ صدر کی ہدایت پر شروع کیا جانے والا یہ مشن ان تجارتی بحری جہازوں کی مدد کرے گا جو اس اہم بین الاقوامی تجارتی راستے سے آزادانہ طور پر گزرنا چاہتے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس مہم کے لئے امریکی فوجی معاونت میں گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائرز، 100 سے زائد زمینی اور بحری اڈوں پر مبنی طیارے، کثیر میدانوں میں کام کرنے والے بغیر پائلٹ پلیٹ فارمز اور 15 ہزار فوجی اہلکار شامل ہوں گے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ گزشتہ ہفتے محکمہ خارجہ کی جانب سے اعلان کردہ اقدام "میری ٹائم فریڈم کنسٹرکٹ” پروجیکٹ فریڈم کے دوران کلیدی کردار ادا کرے گا۔

اس اقدام کا مقصد اس اہم آبنائے میں سکیورٹی کے لئے معلومات کے تبادلے کو بہتر بنانا ہے اور یہ سفارتی کوششوں کو عسکری ہم آہنگی کے ساتھ جوڑتا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں