ہومانٹرنیشنلاوپیک پلس کے 7 ممالک کا جون میں تیل کی پیداوار...

اوپیک پلس کے 7 ممالک کا جون میں تیل کی پیداوار بڑھانے کا اعلان

ویانا (شِنہوا) تیل برآمد کرنے والے ملکوں کی تنظیم اوپیک نے ایک اعلامیے میں کہا ہے کہ اوپیک پلس کے 7 ممالک نے اتحاد سے متحدہ عرب امارات کے الگ ہونے کے ردعمل میں جون کے لئے تیل کی پیداوار کی حد میں ایک لاکھ 88 ہزار بیرل یومیہ اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ان 7 ممالک میں سعودی عرب، روس، عراق، کویت، قازقستان، الجیریا اور عمان شامل ہیں، ان ممالک نے یہ فیصلہ اتوار کو ایک ورچوئل اجلاس کے دوران عالمی منڈی کی صورتحال اور آئندہ کے امکانات کا جائزہ لینے کے بعد کیا۔

یہ اضافہ جون 2026 میں ہوگا اور یہ اپریل 2023 میں کئے گئے تیل کی پیداوار میں رضاکارانہ کمی کے فیصلوں میں تبدیلیوں کا حصہ ہے۔

گروپ کا کہنا ہے کہ رضاکارانہ ردوبدل کو منڈی کی صورتحال کے مطابق جزوی یا مکمل طور پر بتدریج واپس لیا جا سکتا ہے۔

بیلجیم کے شہر برسلز میں ایک پٹرول سٹیشن کا منظر-(شِنہوا)

تیل کی منڈی کے استحکام کے لئے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے ان ممالک نے محتاط اور لچکدار حکمت عملی کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ ضرورت کے مطابق پیداوار کی سطح کو بڑھایا، روکا یا واپس بھی لیا جا سکتا ہے، جس میں نومبر 2023 میں کیا گیا ردوبدل بھی شامل ہے۔

ان 7 ممالک نے یہ بھی کہا ہے کہ اس فیصلے سے جنوری 2024 کے بعد ہونے والی کسی بھی اضافی پیداوار کی تلافی کو تیز کرنے کا موقع ملے گا۔

انہوں نے تعاون کے اعلامیے پر مکمل عملدرآمد کے اپنے عزم کو دہرایا اور کہا کہ پیداوار کی سطح کی نگرانی مشترکہ وزارتی نگران کمیٹی کرے گی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں