محکمہ وائلڈ لائف حکام نے گزشتہ ماہ مظفر آباد سے زخمی حالت میں ملنے والا تیندوا صحت یابی کے بعد دوبارہ قدرتی ماحول میں چھوڑ دیا۔
محکمہ جنگلی حیات کے مطابق 5اپریل کو نوجوان تیندوا زخمی حالت میں تحصیل نصیرآباد میں آبادی کے قریب سے ریسکیو کیا گیا تھا جسے علاج کی غرض سے وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ اسلام آباد بھجوا دیا تھا، وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کی ٹیم اور وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ کے اعلی حکام نے صحت یابی کے بعد تیندوے کو اس کے آبائی مسکن میں چھوڑ دیا۔


