ہومانٹرنیشنلجنگ بندی کے باوجود اسرائیلی جارحیت جاری، جنوبی لبنان پر حملہ، 3...

جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی جارحیت جاری، جنوبی لبنان پر حملہ، 3 افراد شہید، متعدد مکانات تباہ

جنگ بندی کے باوجود جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے می 3 افراد شہید جبکہ متعدد مکانات تباہ ہوگئے۔

لبنانی میڈیا کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے جبل ریحان، بصلایا اور جزین کے علاقے السریر کو نشانہ بنایا، اس کے علاوہ السمعیہ میں ایک مسجد کے قریب بھی فضائی حملہ کیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق بنت جبیل کے علاقے برج قلاویہ پر بھی اسرائیلی افواج کی جانب سے شدید بمباری اور گولہ باری کی گئی، جبکہ سرحدی گائوں خیام میں اسرائیلی فوج نے کئی گھروں کو آگ لگا دی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق جنوبی لبنان کے شہر شوکین میں فضائی حملے کے نتیجے میں3افراد شہید ہوگئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ دو ماہ میں اسرائیلی حملوں میں شہید لبنانیوں کی تعداد 2659تک پہنچ گئی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں