ایران کے خمینی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جنگی حالات کے باعث معطل پروازیں57روز بعد دوبارہ بحال ہوگئی ہیں۔
حکام کے مطابق ایرانی فضائی حدود کھولے جانے کے بعد چند روز قبل محدود پیمانے پر فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع کیا گیا، معمول کے دنوں میں ایئرپورٹ سے روزانہ 150پروازیں آپریٹ ہوتی تھیں تاہم موجودہ صورتحال میں یہ تعداد کم ہو کر 15پروازوں تک محدود ہے۔
حکام کے مطابق فلائٹ آپریشن بتدریج بحال کیا جا رہا ہے اور ایئرپورٹ کے ٹرمینلز میں بھی آہستہ آہستہ سرگرمیاں بڑھ رہی ہیں۔
بحالی ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب ایران کو حالیہ جنگ کے دوران بڑے پیمانے پر انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا ہے، تہران کا ایک اور ہوائی اڈہ مہرآباد جو زیادہ تر اندرون ملک پروازوں کیلئے استعمال ہوتا ہے جنگ کے دوران کئی بار نشانہ بنا، تبریز اور ارومیہ سمیت دیگر شہروں کے ہوائی اڈے بھی حملوں کی زد میں آئے جس سے متعدد شہری طیاروں کو نقصان پہنچا۔


