عالمی تجارتی روابط میں توسیع کی بدولت پاکستان کے افریقی ممالک خصوصا کینیا و ایتھوپیا کیساتھ تجارتی تعلقات مستحکم ہونے لگے۔
جولائی تا مارچ 2025-26ء کے دوران کینیا کو برآمدات میں 32فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، مجموعی برآمدات 251.6ملین ڈالر سے بڑھ کر 319.9ملین ڈالر تک پہنچ گئیں۔
ذرائع کے مطابق چاول، ٹیکسٹائل، ادویات، آئی ٹی سروسز اور قابل تجدید توانائی کی مصنوعات کی برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
سابق چیف ایگزیکٹو ٹی ڈیپ محمد زبیر موتی والا نے کہا کہ افریقی منڈیوں میں پاکستانی برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوا، فارما، چاول، پلاسٹک اور ٹیکسٹائل سمیت اہم شعبوں میں وسیع مواقع موجود ہیں، فارما پراڈکٹس کی عالمی منظوری کیلئے موثر لابنگ کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہاکہ ایس آئی ایف سی کو میڈ اِن پاکستان کو عالمی منڈی میں قابل فروخت برانڈ بنانے کیلئے موثر کردار ادا کرنا ہوگا، عالمی منڈیوں تک رسائی اور کاروباری وسعت کیلئے ‘بی ٹو بی’روابط اور ‘بی ٹو جی’وفود کی روانگی ناگزیر ہے۔


