ہومپاکستانپاکستان میں ایچ آئی وی کے 84 ہزار کیسز، 61 ہزار کا...

پاکستان میں ایچ آئی وی کے 84 ہزار کیسز، 61 ہزار کا علاج جاری

وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے کہا ہے کہ پاکستان میں ایچ آئی وی کے 84 ہزار کیسز رجسٹرڈ ہیں جن میں 61 ہزار لوگوں کا علاج جاری ہے جبکہ 24ہزار مریض لاپتہ ہیں، ایچ آئی وی کی روک تھام کیلئے گلوبل فنڈ امداد کرتا ہے، 2024 سے 2026 تک کیلئے فنڈ 65ملین ڈالر تھارواں سال جون میں اسکی مدت ختم ہو جائیگی۔

مصطفی کمال نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ65ملین ڈالر میں سے حکومت کو 3.9 ملین ڈالر دئیے گئے ہیں جبکہ باقی رقم نئی زندگی اور یو این ڈی پی کو دی گئی ہے، 93فیصد فنڈ ہمارے پاس نہیں، 61.1ملین ڈالر کی ہم باز پرس نہیں کر سکتے کیونکہ یہ این جی اوز کے پاس ہیں۔

وزیر صحت نے کہا کہ 2020 تک ملک بھر میں 49 اے آر ٹی مراکز تھے ان میں 37ہزار لوگوں کی سکریننگ ہوئی جن میں سے 6ہزار 910کیسز مثبت آئے۔

انہوں نے بتایا کہ 2025 میں اے آر ٹی سنٹرز کی تعداد 97ہو گئی، 3لاکھ 74ہزار 126ٹیسٹ ہوئے جن میں 14ہزار 182کیسز مثبت آئے۔

انہوں نے بتایا کہ ایچ آئی وی کی دوا صرف حکومت کے پاس سے ملتی ہے، ایچ آئی وی لاعلاج مرض نہیں، جو علاج کروا رہا ہو اس سے بیماری پھیلتی نہیں ہے، ایسے مریض کو زندگی بھر دوا لینا پڑتی ہے اور اب ایسی دوا آ رہی ہے جس کی سال یا 6 ماہ میں ایک ڈوز لینی ہوگی۔

انہوں نے مشرقِ وسطی کی صورتِ حال کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی نے ریاست چلانے والوں سے کام لے لیا ہے، 100 سال کی ڈپلومیسی سے بھی یہ کامیابی نہیں مل سکتی تھی، ہم نے تیسری جنگِ عظیم روکی ہے، ہمیں آج گرین پاسپورٹ پر کریڈٹ مل رہا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں