ہومانٹرٹینمنٹپاکستان میں فنکار کو عزت نہیں دی جاتی، اداکارہ ریما خان

پاکستان میں فنکار کو عزت نہیں دی جاتی، اداکارہ ریما خان

پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف سپر سٹار ریما خان نے اداکارائوں میرا اور ریشم سے متعلق جاری تنازعات پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں میزبان اور پوڈکاسٹرز اکثر فنکاروں کیساتھ غیر مناسب رویہ اختیار کرتے ہیں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ریما خان نے پوڈکاسٹر کی جانب سے میرا سے کئے گئے سوالات پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ ہمارے ہاں فنکاروں کو عزت نہیں دی جاتی اور انکے کام کے بجائے ذاتی زندگی کو موضوع بنایا جاتا ہے، جو نہ صرف مہمان بلکہ میزبان کی اپنی ساکھ کو بھی متاثر کرتا ہے۔

ریشم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ریما خان نے کہا کہ وہ بہت خوبصورت انداز میں گفتگو کرتی ہیں اور اللہ ان کی زندگی میں خوشیاں لائے۔

انہوں نے مشورہ دیا کہ ریشم دوسروں کی باتوں پر اندھا یقین کرنے کے بجائے خود حالات کا تجزیہ کریں اور سنی سنائی باتوں پر دھیان نہ دیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں