ہومپاکستانالیکشن کمیشن، گلگت بلتستان انتخابات، ریٹرننگ و میڈیا افسران کا تربیتی شیڈول...

الیکشن کمیشن، گلگت بلتستان انتخابات، ریٹرننگ و میڈیا افسران کا تربیتی شیڈول جاری

الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے انتخابات 2026ء کی تیاریوں کے سلسلے میں ریٹرننگ، اسسٹنٹ ریٹرننگ اور میڈیا و مانیٹرنگ افسران کی تربیت کا شیڈول جاری کر دیا۔

ترجمان کے مطابق سکردو، شگر، کھرمنگ اور گانچھے کے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کا تربیتی پروگرام 28 اپریل کو منعقد ہوگا جبکہ گلگت میں ریٹرننگ اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران کا تربیتی پروگرام 29 اپریل کو منعقد کیا جائے گا۔

ترجمان کے مطابق میڈیا و مانیٹرنگ افسران کی تربیت 30اپریل کو چیف کورٹ رجسٹری اسکردو میں ہوگی، اسی طرح گلگت، دیامر، ہنزہ، نگر، غذر اور استور کے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کی تربیت 3مئی کو ہو گی جبکہ ریٹرننگ اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران کی تربیت4 مئی کو کی جائے گی۔

ترجمان کے مطابق میڈیا و مانیٹرنگ افسران کی تربیت آخری مرحلے میں5مئی کو جوڈیشل اکیڈمی گلگت میں کی جائے گی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں