ہومانٹرنیشنلمکاؤ کا چین-پرتگال تعاون کو نئی سطح تک پہنچانے میں کردار ادا...

مکاؤ کا چین-پرتگال تعاون کو نئی سطح تک پہنچانے میں کردار ادا کرنے کا اعلان

لزبن (شِنہوا) چین کے مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے (ایس اے آر) کے چیف ایگزیکٹو سام ہو فائی نے کہا کہ پرتگال کے دورے میں دونوں فریقوں نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ مکاؤ کے پلیٹ فارم کو استعمال کرتے ہوئے چین اور پرتگال کے درمیان اقتصادی تعاون کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔

سام ہو فائی نے پرتگال کے صدر انتونیو جوز سیگورو، پارلیمنٹ کے سپیکر جوز پیڈرو اگیار-برانکو، وزیراعظم لوئس مونٹی نیگرو اور سپریم کورٹ آف جسٹس کے صدر جواؤ کورا ماریانو سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں انہوں نے پرتگالی قیادت کو مکاؤ میں "ایک ملک، دو نظام” کی کامیاب عملداری سے آگاہ کیا۔

اپنے دورے کے اختتام پر میڈیا بریفنگ میں سام ہو فائی نے کہا کہ یہ دورہ انتہائی مثبت اور نتیجہ خیز رہا، جس سے باہمی سمجھ بوجھ کو فروغ دینے، روایتی دوستی کو مضبوط بنانے اور ہمہ جہت تعاون کو وسعت دینے کے اہداف حاصل ہوئے۔

انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ چین اور پرتگال کے درمیان تعاون ایک نئی سطح تک پہنچے گا اور مکاؤ اپنے منفرد فوائد کو استعمال کرتے ہوئے چین اور پرتگال کی جامع تزویراتی شراکت داری میں مزید کردار ادا کرتا رہے گا۔

اس موقع پر پرتگال کے صدر انتونیو جوز سیگورو نے کہا کہ پرتگال اور چین نے 1979 میں سفارتی تعلقات قائم کئے تھے اور 2005 میں جامع تزویراتی شراکت داری قائم کی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان طویل عرصے سے قریبی اور دوستانہ تعلقات قائم ہیں، سیاسی اعتماد میں اضافہ ہو رہا ہے، اعلیٰ سطح کے وفود کے تبادلے بڑھ رہے ہیں اور مختلف شعبوں میں مضبوط تعاون جاری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پرتگال ایک چین کے اصول پر کاربند ہے اور دونوں ممالک کے درمیان ہر شعبے میں تعاون کو مزید فروغ دے گا۔

سام ہو فائی ہفتے کے روز اپنے دورے کے پہلے مرحلے میں لزبن پہنچے۔ اس دورے میں انہوں نے پرتگال کے متعدد وزراء سے بھی بات چیت کی اور مکاؤ میں "ایک ملک، دو نظام” کی کامیاب عملدرآمد کی کامیابیوں پر ہونے والی ایک پریزنٹیشن میں بھی شرکت کی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں