ہومانٹرنیشنلاسرائیل سے تجارتی معاہدہ معطلی پر یورپی اتحاد میں شدید اختلاف

اسرائیل سے تجارتی معاہدہ معطلی پر یورپی اتحاد میں شدید اختلاف

یورپی ممالک کے درمیان اسرائیل کیساتھ تجارتی اور تعاون کا معاہدہ معطل کرنے کے معاملے پر شدید اختلافات پیدا ہوگئے ہیں، غیر ملکی میڈیا کے مطابق سپین، آئر لینڈ اور سلووینیا نے معاہدہ معطل کرنے کی تجویز پیش کی مگر جرمنی اور اٹلی نے مخالفت کرتے ہوئے اسے روک دیا ہے۔

عالمی میڈیا کے مطابق اختلافات کی بڑی وجہ یورپی ممالک کی مختلف تاریخیں اور سیاسی موقف ہیں، جرمنی دوسری جنگ عظیم کے پس منظر میں اسرائیل کی حمایت کرتا ہے جبکہ آئر لینڈ فلسطینیوں کے حق میں ہے، معاہدہ معطل کرنے کیلئے تمام 27ممالک کی منظوری ضروری ہے جو فی الحال ممکن نہیں۔

ادھر اسرائیل نے یورپ کے دائیں بازو کی حکومتوں سے قریبی تعلقات قائم کر رکھے ہیں جس کی وجہ سے اسے یورپی پابندیوں سے تحفظ ملتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق معاہدہ کی مکمل معطلی مشکل دکھائی دیتی ہے تاہم کچھ یورپی ممالک الگ الگ اقدامات کر رہے ہیں جن میں دفاعی معاہدوں کی معطلی اور بستیوں سے آنیوالی مصنوعات پر زیادہ محصولات لگانے کی تجاویز شامل ہیں۔

اسرائیل کیخلاف غزہ اور مغربی کنارے میں کارروائیوں پر عالمی سطح پر تنقید بڑھ رہی ہے، 2023 سے اب تک 72 ہزارسے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں مگر اس کے باوجود یورپی اتحاد مشترکہ موقف اختیار کرنے میں ناکام ہے، 2000 میں نافذ ہونیوالا یہ معاہدہ اسرائیل کو یورپی منڈی تک آسان رسائی اور کم محصولات جیسی سہولتیں دیتا ہے، 2024 میں اسرائیل اور یورپی ممالک کے درمیان تجارت کا حجم 42.6 ارب یورو رہا، معاہدہ کی جزوی معطلی سے اسرائیل کی تقریباً 5.8ارب یورو کی برآمدات متاثر ہو سکتی ہیں، معاہدہ میں انسانی حقوق کی پابندی شرط ہے اور اسی بنیاد پر اسے نشانہ بنایا جا رہا ہے، معاہدہ کی معطلی کیلئے 10لاکھ سے زائد یورپی عوام نے دستخط کئے ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں